706
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی کے بعد سب سے پہلے سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔