مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے 

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگاتار ہونے والی شدید بارشوں نے صورتحال کو خوفناک بنا دیا ہے۔

 مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جن میں  13 افراد جاں بحق  ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا۔ صرف جموں شہر میں صبح 8 بجے سے رات گئے تک تقریباً 360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو حالیہ برسوں میں غیر معمولی تصور کی جارہی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں جموں، سانبا، کٹھوعہ، ادھم پور اور راجوری شامل ہیں، جہاں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات میں زیادہ تر ہلاکتیں دوڈہ اور ویشنو دیوی یاترا کے راستے پر ہوئیں۔حکومت نے صورتحال کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ہنگامی امدادی سرگرمیوں اور امن و امان سے متعلق اداروں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم فی الحال جنوبی جموں، کٹھوعہ اور ادھم پور کے کچھ حصوں پر موجود ہے، جس کے باعث مزید بارش اور گرج چمک کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔امدادی ٹیموں کو متاثرہ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ مقامی افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پہاڑی ڈھلوانوں اور خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔