149
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج کے حملے کے نتیجے میں کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہمایوں بھٹ ہلاک
کے ایم ایس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی فورسز گڈول، کوکر ناگ کے علاقے میں مشترکہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کر رہی تھیں۔
حملے میں آرمی کا ایک کرنل، میجر اور پولیس ڈی ایس پی مارے گئے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا، قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔