اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو حکومت گر نہیں سکتی تھی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی سیاست کی کھلاڑی ہے، وہ کتنے غیر جانبدار ہیں یا وہ یہاں ہوں گے یا وہاں ہوں گے، پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں فوج اور عدلیہ دونوں سیاسی کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ ہم مذاق کے لیے کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ سیاسی کھلاڑی نہیں ہیں۔
پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں فوج اور جوڈیشری پولیٹکل پلیئر ہیں۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے انفارمیشن کی جو ڈومین صرف پہلے انٹیلیجنس ایجنسیز کے پاس تھی انکی منوپلی ختم ہوگئی ہے۔ لہٰذا اب یہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ ایسے ہی چلنا یا دنیا کے ماڈرن اداروں کی طرز پر چلنا ہے۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/aWDI4yEoHp
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) June 22, 2022