ملکی دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے، وزیراعظم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

کراچی میں نیول اکیڈمی میں پاسنگ آ ئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج پریڈ میں خواتین کیڈٹس کی شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ خواتین کیڈٹس پاکستان میں دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور میں بہتر کارکردگی پاکستان نیوی کی روایت رہی ہے، نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈٹس کو بہترین تربیت بھی فراہم کر رہی ہے

وزیراعظم نے کہا کہ سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔