ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ، کئی شہروں میں احتجاج، سڑکیں بلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، گرمی اور بجلی کی طویل بندش سے لوگ سڑکوں پر نکل آئے

لیسکو کی بجلی کی طلب 5850 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ روز این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 4900 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی، گزشتہ روز لیسکو کا بجلی کا شارٹ فال 950 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

سسٹم پر بوجھ بڑھنے سے لیسکو انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق موسم سرما میں لیسکو کا سسٹم درست طریقے سے اپ گریڈ نہیں کیا گیا اور جیسے جیسے سسٹم پر بوجھ بڑھتا گیا ویسے ویسے اس کی خامیاں بھی بڑھ گئیں۔

دوسری جانب کراچی میں بجلی بحران نے بدترین شکل اختیار کرلی، شہر میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

ادھر پشاور میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ صوبے بھر میں 880 میگاواٹ کی فورس لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ گلبہار، نشتر آباد، سیٹھی ٹاؤن اور پہاڑی پورہ میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

پیسکو ترجمان کے مطابق شدید گرمی کے باعث اوور لوڈنگ کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کر رہے ہیں پیسکو کو 1590 میگاواٹ کا کوٹہ مل رہا ہے اور صوبے بھر میں 880 میگاواٹ کی فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔