677
ملک میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ رات کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔