اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے خوف سے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی عبوری ضمانت منظور
جج محمد اسلم گوندل نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران مونس الٰہی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔ اس لیے عدالت عبوری ضمانت منظور کرے
دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کو گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالتی کارروائی کے بعد مختصر گفتگو میں مونس الٰہی نے کہا کہ وکلا کی ہدایت پر ضمانت منظور کی گئی ہے۔ بینکنگ کورٹ نے اسی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانت میں بھی 4 جولائی تک توسیع کر دی۔