738
پری مون سون بارشوں سے بلوچستان کے مشرقی اضلاع ہرنائی، کوہلو، دکی، بارکھان، موسیٰ خیل اور سرحدی پہاڑی علاقوں میں طغیانی آگئی ہے۔
ہرنائی اور دیہی علاقوں میں دو مقامات پر رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا جبکہ متعدد مکانات بھی بہہ گئے
حب کے مختلف علاقوں اوتھیلو، وانڈر اور بیلہ میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
اسلام آباد، مری، تونسہ، گجرات اور حافظ آباد میں بھی بادل چھائے جبکہ تھرپارکر، دادو اور کچھو کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
شمالی علاقہ جات میں بابو سرتاپ اور نانگا پربت ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری ہوئی۔