ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ شیخوپورہ میں موسلادھار بارش کے بعد موسم میں بہتری آئی ہے۔
ہفتے کی شام لاہور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی طوفان کے بعد بارش ہوئی۔
کوہلو، بارکھان اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کو بادلوں نے ڈھک لیا جب کہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
محکمہ موسمیات نے آج شام اسلام آباد، بالائی پنجاب، پوٹھوہار، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ وسطی اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔