73
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
16 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کرکے ریٹائرڈ ججز کے لیے مختص گھر میں منتقل ہوگئے ہیں
تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ چیف جسٹس جانے سے قبل ایک بڑا فیصلہ سنا کر جائیں گے کیونکہ نیب ترامیم کا فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے جو کسی بھی وقت سنایا جاسکتا ہے ،نیب ترامیم کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔