وزیر اعظم شہباز شریف کی تجویز پر قومی اسمبلی میں ناموس رسالت کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شان حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے پر بحث کرنے کی درخواست کی۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے بی جے پی رہنماں کے طنز کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے علاوہ اربوں مسلمانوں کے دل خون آلود ہو چکے ہیں اور مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری عقیدت اور محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے اور ایوان بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف قرارداد پاس کرے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد سے ہم بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم حرمت رسول کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
اب اطلاعات ہیں کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے حرمت رسول کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بی جے پی رہنماں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی جائے گی۔ اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ آئیے ہم سب مل کر استکبار کے خلاف ایمان کا مظاہرہ کریں۔ ۔