ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شامل پاکستانی تیراک لاپتہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ پہنچنے کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانی تیراک تاحال نہ مل سکے

17 جون سے شروع ہونے والی 19ویں فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بڈاپیسٹ جانے والی چار رکنی قومی ٹیم کے 22 سالہ فیضان اکبر لاپتہ ہیں۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 18 جون کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے

سیلف فنانسنگ کی بنیاد پر ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والے فیضان اکبر کو 100 میٹر بیک اسٹروک میں مقابلہ کرنا تھا لیکن وہ مقابلے سے پہلے ہی غائب ہو گئے۔
دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل فیضان اکبر کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔

سوئمنگ فیڈریشن  کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔