985
وزیر اعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کے لیے مفت پیٹرول کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء اور عہدیداروں کے کوٹے میں 40 فیصد کمی کردی ہے۔