ون ڈے رینکنگ ،پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان

 

 

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے جس سے پاکستان اور قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اپنے گھر پر کلین سویپ کرتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔ تاہم سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی ریٹنگ میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کینگروز ایک پوائنٹ گر کر چوتھے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے، پاکستان 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا اور بھارت 105 ریٹنگ کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد اوپنر امام الحق نے بھی ون ڈے رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔