اردو ورلڈ کنیڈا ( ویب نیوز )پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ادویات کی قلت میں اضافے کی وجہ سیلز ٹیکس اور ڈالر کی قیمت کو قرار دیا ہے۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر قاضی منصور دلاور نے کہا ہے کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے خام مال کی قلت کے باعث مزید 40 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔
منصور دلاور نے کہا کہ خام مال کی قلت کے باعث مزید 40 ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جن میں بخار، خون پتلا کرنے والی، کینسر اور جوڑوں کے درد کے لیے جان بچانے والی دیگر ادویات شامل ہیں۔