اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ٹرائنگولر ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تین ملکی ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کے لیے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا
اس کے بعد بابر اعظم الیون 11 اکتوبر کو دوبارہ نیوزی لینڈ سے کھیلے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا لیگ میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔