پاکستان سے ملائیشیا: کورونا کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے۔

وزیر ہوا بازی کی ہدایت پر قومی ایئر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ عوام کی ضرورت کے پیش نظر پی آئی اے نے پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں سیاحتی مقامات کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو لاہور سے ملکی اور بین الاقوامی مقامات تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے، لاہور سے گلگت اور اسکردو کے لیے بھی پروازیں چلائی جا رہی ہیں، باکو اور کوالالمپور کے لیے بھی پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca