الیکشن 2024،ن لیگ کا بیانیہ تیار،جلسو ں کا شیڈول جاری ،ہمارا پلان سی بھی تیار ہے،عمران خان

نواز شریف 20 جنوری کو لیہ، 22 جنوری کو مانسہرہ، 24 جنوری کو ننکانہ، 26 جنوری کو وہاڑی، بورے والا اور پاکپتن 28، جنوری کو ڈسکہ، 30 جنوری کو بہاولنگر ہارون آباد میں سیاسی پاور شو کریں گے۔قائد مسلم لیگ ن یکم فروری کو سوات، 3 فروری کو سرگودھا اور سیالکوٹ 4 فروری کو مری ،5 فروری کو گوجرنوالہ ،6 فروری کو لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔شہباز شریف لاہور، قصور، احمدپور، منڈی بہاوالدین میں سیاسی مہم چلائیں گے اورراولپنڈی، راجن پور، سیالکوٹ ، ملتان میں پاور شو میں پارٹی بیانیہ بتائیں گے۔مریم نواز خانیوال، لاہور، پشاور، حویلیاں اور راولپنڈی، منڈی بہاوالدین، نارووال اور فیصل آباد میں جلسے کریں گی۔

انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے ،پی ٹی آئی
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے ہمارا پلان سی بھی تیار ہے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، 9 مئی کے واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، کیپٹل ہل واقعہ میں سی سی ٹی وی کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا عام انتخابات میں ہمارا پلان سی بھی تیا رہے، 8 فروری کو انہیں جھٹکا لگے گا۔ دوران گفتگو بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ شیر افضل مروت کچھ کہتے اور پارٹی ترجمان روف حسن کچھ اور تو اس پر عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت جذباتی ہے، اس نے کراچی سے لاہور آنا ہوتا اور پہنچ کوئٹہ جاتا ہے، اس کی باتوں پر ہمیں وضاحت دینا پڑتی باقی وہ سامنے سے کھیل رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا حکومت گرائے جانے کے باوجود جنرل باجوہ سے مذاکرات کیے، جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات مسائل کا حل ہیں، جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اچھے غلاموں کی طرح سائفر کی بات نہ کرو ورنہ مقدمات کی بارش ہو گی، کیا حکومت گرانے کی سازش کو بے نقاب کرنا غداری ہے؟ ان نے سائفر کیس میں جیل میں ٹرائل کو براہ راست دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا چاہتا ہوں قوم کو پتہ چلے کہ کیا ہو رہا ہے۔
ایک شخص چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دینگے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیر عوام کا خون چوستا ہے اور انہیں چوتھی بار وزیر اعظم نہیں بننے د یں گے.بلاول بھٹو نے بدین میں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ب ہم 8 فروری کو پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت بنانے، کسانوں اور مزدوروں کی حکومت بنانے، یہاں عوامی راج قائم کرنے، مہنگائی اور حکومت قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں غربت اور بے روزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے.بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ مجھے موقع دیں گے تو میں اپنے 10 نکاتی اقتصادی معاہدے پر عمل درآمد کروں گا. دوسری جانب ایک شخص چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے جسے ہم نہیں بننے دینگے
19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، آئی جی پنجاب
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ختم ہوگیا اجلاس میں سیاستدانوں کو سیکورٹی تھریٹس کی نشاندہی کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔ پنجاب میں 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، صوبے میں انتخابات کے لیے امن و امان اور حالات سازگار ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر ایک لاکھ بیس ہزار سکیورٹی اہلکار مامور کیے ہیں۔

چترال سے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار طلحہ محمود الیکشن کمیشن میں طلب
الیکشن کمیشن نے چترال کے حلقے این اے ون سے امیدوار طلحہ محمود کو طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش نہ ہونیکی صورت میں طلحہ محمود کو کارروائی سے خبر دار بھی کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ طلحہ محمود کی شہریوں کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ رزلٹ خود چیک کریں گے۔

8 فروری کو عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا : شہبازشریف
سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے عوام پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا حق استعمال کریں گے، 8فروری کو عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا فیصلہ کر لیا ہے ، نواز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز مل کر سب کو آگے لے کر چلیں گے ، یہ الیکشن پاکستان کی تقدیر کیفیصلے کیلئے ہے۔ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی طرف گامزن تھا ، زراعت ترقی کی طرف گامزن تھی اور 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا تھا ، ثاقب نثار جو کہ ایک مہرہ تھا اس کے ذریعیہماری حکومت کو ختم کیا گیا ، سالانہ جی ڈی پی بھی ،6.2 سے آگے چلی گئی تھی ، مگر ایک سازش ہوئی اور ہر چیز تباہ کر دی گئی۔سابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو توڑا گیا ، ہمارے سفارتی تعلقات مجروح ہوئے ، ملک میں نفرت اور تقسیم در تقسیم پیدا کی اور پھیلائی گئی ، ان نفرتوں کو ختم کرنا اتنا آسان کام نہیں، تمام تر حالات کے باوجود مایوسی کو پاس نہ آنے دیا جائے تو حالات بدل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2017 کے سفر کو دوبارہ شروع کرنا میاں نواز شریف کی سب سے بڑی خواہش ہے ، یہ سفر دوبارہ جاری ہو گا، ہم نے دن رات محنت کی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اگر اللہ تعالی کی عدالت میں مجھ سے پوچھا گیا تو میں بتاں گا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے پچا لیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایسے نشان دئیے جن میں فرق مشکل ،پشاور ہائیکورٹ
پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدواروں کے بارے میں ریمارکس دئیے کہ ایک تو ان کا انتخابی نشان واپس لے لیا اور ایسے نشانات دئیے جن میں فرق کرنا مشکل ہے۔پشاورہائیکورٹ میں پی کے 82 پشاور سے امیدوار پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے انتخابی نشان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے دلائل دئیے کہ کامران بنگش کو وائلن کا نشان دیا ہے، ان کے مقابلے میں دوسرے امیدوار کو گٹار کا نشان دیا گیا جو بیلٹ پیپر پر وائلن سے ملتا جلتا نظر آئے گا، دوسرے امیدوار کا نام بھی کامران ہے، ہم نے انتخابی نشان تبدیل کرنے کے لئے ریٹرننگ افسر کو بروقت درخواست دی جو مسترد کردی گئی۔وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ دونوں نشانات مختلف ہیں جن میں فرق کیاجاسکتا ہے۔ جسٹس اعجاز انور نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ کیا آپ لوگوں نے دانستہ طور پر ایسا کام کیا، ایک تو ان سے نشان واپس لیا اور اب جو نشانات الاٹ کئے ہیں وہ ایسے ہیں کہ فرق کرنا مشکل ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ اب تو بیلٹ پیپر چھپائی کے لئے بھیج دیا ہے، مزید تاخیر سے مشکل ہوگی۔عدالت نے ریٹرننگ افسران کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔