591
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا یہ حال ہے کہ وہ معافی بھی نہیں مانگ سکتے۔
کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ نہیں ہوگا اور عمران خان اٹک پل سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اٹک پل پر اس طرح انتظامات کیے جائیں گے کہ ہم مارچ لے کر آئے تو بھی گزر نہیں سکیں گے۔
پرویز مشرف کی وطن واپسی پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ معذرت بھی نہیں کہہ سکتے۔