پنجاب: اپوزیشن کی ہٹ دھرمی، بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس یا نجی ہوٹل میں ہوگا، ذرائع

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کیا جاسکا جس کے بعد اب بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس یا نجی ہوٹل میں ہوگا۔

دن ایک بجے طلب کیا گیا پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاحال شروع نہیں ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج ہر صورت بجٹ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلواڑ کا بندوبست کریں گے، اب یہ تماشا نہیں چلے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن اور سپیکر پرویز الٰہی نے اجلاس سے قبل آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو اسمبلی میں طلب کرنے پر اصرار کیا۔ پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کسی کو بھی طلب کرنے کا حق ہے، معافی مانگنا پڑے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ضد کی وجہ سے ہم عوامی بجٹ کو نہیں روک سکتے۔ بجٹ ہر حال میں پیش کریں گے۔ بجٹ اجلاس ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے این ایل پی کو بجٹ پیش کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس یا نجی ہوٹل میں منعقد کرنے کا فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اپوزیشن کے ہٹ دھرمی کے باعث کیا گیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔