پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عرفان الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کو 30 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے مطالبہ نہ مانا گیا تو پٹرول پمپ بند کردیں گے
لاہور میں دیگر عہدیداران خواجہ عاطف ملک جہانزیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عرفان الٰہی نے کہا کہ حکومت نے چھ ماہ قبل مصنوعات پر کمیشن بڑھانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ وہ بعد میں اپنے پٹرول پمپ بند کر دیں گے۔
چوہدری عرفان الٰہی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مالکان کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول پمپ مالکان کا کمیشن اب بھی روپے ہے۔ فی کس کمیشن 6 فیصد کی بجائے 12 فیصد کیا جائے بصورت دیگر 30 جون سے ملک گیر ہڑتال ہو گی۔