اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آئی ایم ایف نے تاحال جاری رکھنے کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم کرے اور اقتصادی چارٹر پر حکومت کے ساتھ بیٹھ جائے۔ پی ٹی آئی نے سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا جبکہ عوام کی معاشی حالت ایسی ہے کہ ہم یہ نہیں کر سکتے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے میں پچھلی حکومت نے پٹرول پر سبسڈی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پچھلی حکومت کا معاہدہ ہے، آئی ایم ایف نے وہی شرائط رکھی ہیں جو پچھلی حکومت نے ان کے ساتھ کی تھیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت کی قیادت کر رہے ہیں، وہ حالات سے آگاہ ہیں، پی ٹی آئی نے معیشت کو اس قدر خراب کر دیا ہے کہ اب اسے کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہے، جب ڈالر کنٹرول میں تھا تو انہوں نے واویلا کیا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر مصنوعی طریقے سے روکرکھا ہے انہوں نےکہا کہ مشکل یہ ہے کہ آئی ایم ایف لچک پیدا کرنے کو تیارنہیں ہے