63
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما اور ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما اور ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے جاری کیا۔ انہوں نے لطیف کھوسہ سے سات دن میں جواب طلب کر لیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی کے رکن ہونے کے باوجود آپ پارٹی کی اجازت کے بغیر کسی اور پارٹی کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں، جب کہ آپ نے وکلاء کی تقریب میں سائفر ایشو پر ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟
پارٹی کی جانب سے نوٹس میں لطیف کھوسہ سے کہا گیا ہے کہ وہ سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔