پی سی بی کابجٹ منظور،کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھ گئیں

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے آئندہ مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 69 واں اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منظور شدہ بجٹ کا 78 فیصد کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا جس میں HBL پاکستان سپر لیگ 8 اور پاکستان جونیئر لیگ کے آغاز سمیت مینز اور ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایونٹس سمیت ایڈیشن بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بورڈ آف گورنرز نے ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لیے اسکولنگ الاؤنس متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں اگلے مالی سال کے لیے مردوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت ریڈ اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافی کیٹیگری ‘ڈی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے ماہانہ وظیفہ کے ساتھ تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں 10 فیصد، نان پلیئرز 50 سے 70 فیصد اور کپتانوں کے لیے خصوصی الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے

ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہوں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے ویمن سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت خواتین کرکٹرز کے ماہانہ وظیفے میں ہر کیٹیگری میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے اور کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 25 کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca