پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے شرجیل میمن اور ان کے ساتھیوں پر پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اپنے بیان میں علی حیدر زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سرعام جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس پی ٹی آئی کے امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ سندھ پولیس شرجیل میمن کے کہنے پر حیدرآباد میں ہمارے امیدواروں کو ہراساں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکیں۔