پی ٹی آئی کا نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رواں ہفتے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم ملک میں بم دھماکے سے زیادہ سنگین ہیں۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب قانون میں ترامیم کی ہیں، نیب ترامیم کو رواں ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، 26 سال پہلے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی   قانون کی حکمرانی کا مطلب ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ جس ملک میں ایک طبقہ قانون سے بالاتر ہو وہ ملک تباہ ہوجاتا ہےایسے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل نہیں، انصاف کا فقدان ہے، ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ملک کے سب سے بڑے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا  انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اپنے مقدمات ختم کرنے کے لیے اقتدار میں آئی ہے۔ اگر وہ بے قصور ہوتے تو یہ لوگ کس بات سے ڈرتے؟ کسی کی ذات کے لیے قانون بنانا ممکن نہیں۔ آصف علی زرداری اور شہباز شریف پر اربوں کے مقدمات ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ترامیم کے بعد جو رقم جعلی اکاؤنٹس میں آئے گی وہ اب نیب کو ثابت کرنا ہوگی۔ دنیا میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا بہت مشکل ہے۔   پاناما کے مہنگے ترین فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز تھیں۔ منی لانڈرنگ کے تمام کیسز نیب سے نکال کر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو منتقل کیے جائیں گے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca