حکومت کو کوئی ایک ڈالر بھی دینے کو تیار نہیں،امداد فوج کی وجہ سے ملی ، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں ضمانت کے لیے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے میرے خلاف 25 تھانوں میں درخواستیں دی ہیں، 2 کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔

مخلوط حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چین سے امداد لینے کا واویلا کررہے ہیں، حکومت ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں، امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔