910
ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر مسلسل مضبوط اور روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایک روپیہ 29 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 207 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے تک پہنچ گیا۔