کابینہ کمیٹی کا سٹیل مل بحال کرنے کا فیصلہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پلان تیار کرلیا
کابینہ کمیٹی نے متفقہ طور پر سٹیل ملز کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین نجکاری کمیشن نے موجودہ نجکاری پلان کا روڈ میپ پیش کیا۔

اجلاس میں چیئرمین نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے حکومتی منصوبہ بھی پیش کیا

اجلاس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کمیٹی نے متفقہ طور پر اسٹیل ملز کی بحالی کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وزیر خزانہ نے وزارت صنعت، پاور ڈویژن کو نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں وزیر پاور ڈویژن، چیئرمین نجکاری کمیشن اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے درمیان نجی شراکت داری پر بریفنگ دی گئی

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔