کانگو میں دوکشتیاں الٹ گئی، 190 افراد ہلاک،200 کو بچا لیا گیا 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں کشتیوں کے دو الگ الگ حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں 193 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کو حادثہ 10 اور 11 ستمبر کو ایکویٹور صوبے سے 150 کلومیٹر دور پیش آیا جس کے نتیجے میں 193 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 150 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر کو کولیلا کے علاقے میں دریائے کانگو کے کنارے 500 افراد سے بھری کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی الٹ گئی۔
جمہوریہ کانگو کی انسانی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کے بعد ڈوبنے والوں میں 107 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 200 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا اور تقریباً 150 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 10 ستمبر کو ایکویٹور صوبے کے علاقے باسینکسو میں موٹر سے چلنے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 86 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر طلباء تھے۔رپورٹ کے مطابق بسینکوسو میں موٹرائزڈ کشتی الٹنے کے حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں جب کہ اس حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔