کراچی ، لوڈ شیڈنگ کیخلاف 20 گھنٹے سے احتجاج،سڑکیں بند

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔ ماڑی پور روڈ پر 20 گھنٹے طویل احتجاج کے باعث سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 65 فیصد تک پہنچ گیا۔ کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ماڑی پوڈ روڈ، آئی سی آئی پل، ایم ٹی خان روڈ اور نشتر روڈ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شکایات سننے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
عوام کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک حکام یا وزیراعلیٰ سے مذاکرات تک مظاہرہ ختم نہیں ہوگا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا