738
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دی کہ وہ پاگل آدمی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر کچھ نہیں کیا۔ ورنہ عمران اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کا جج لگا کر اپوزیشن کو سزا دینے کا پروگرام بنایا تھا۔ عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔