کورونا: حکومت کا این سی او سی کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی اور ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 

اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت کی اجلاس میں صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ کورونا  کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

 

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔