اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کیسز ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 309 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا کے 80 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 13 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.10 تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 تک پہنچ گئی۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.38%، اسلام آباد میں 1.63%، راولپنڈی میں 1.52%، مردان میں 4.76%، پشاور میں 2.24%، گلگت میں 1.42% اور میرپور آزاد کشمیر میں 2.38% تھی۔
COVID-19 Statistics 24 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,941
Positive Cases: 309
Positivity %: 2.22%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 80— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 24, 2022