کورونا کیسز کی شرح 1.5 فیصد سے تجاوز کر گئی

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ شرح ڈیڑھ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.53 فیصد کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 13 ہزار 300 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 204 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی تاہم 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ہمیں فالو کریں