سابق وزیراعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل اور ڈویژن بنچ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ غلط مسترد کیے گئے، پریزائیڈنگ افسر نے بدنیتی سے 7 ووٹرز کو مسترد کیا۔