آئی ایم ایف ایک ساتھ دو قسطیں ادا کرے گا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض کی دو قسطیں دے گا

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ساتویں قسط 90 کروڑ ڈالر اور آٹھویں قسط تقریبا ایک ارب روپے ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹیکس جمع نہیں کر سکتے تو خود انحصاری کی بات نہ کریں۔ جب ہم آئے تو پاکستان کو ریکارڈ بجٹ خسارے کا سامنا تھا۔ قرضوں کی ادائیگی پر اربوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حالات اب بھی مشکل ہیں لیکن ہم بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک دیوالیہ ہونے کے خطرے سے باہر ہے، ہم پاکستان بھر کے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔

 

قبل ازیں ایک ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں سے متعلق ایک دستاویز موصول ہوئی ہے جس سے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دستاویز کا اجرا اس بات کا ثبوت ہے کہ فریقین پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے اور اس میں توسیع کے لیے تیار ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca