اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دستاویزات کے مطابق 2 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تنخواہ پر ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپے سالانہ جبکہ 20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ 300,000 روپے سے 500,000 روپے کی ماہانہ تنخواہ پر چار لاکھ پانچ ہزار روپے سالانہ ٹیکس لگے گا، جب کہ 300,000 روپے کی تنخواہ پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس لگے گا۔
اسی طرح 5 سے 10 لاکھ روپے کی تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس اور 5 لاکھ روپے کی اضافی رقم 32.5 فیصد ماہانہ ٹیکس ہوگا
دستاویزات کے مطابق 10 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والوں پر 29 لاکھ روپے سالانہ اور 10 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والوں پر 35 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فکسڈ ٹیکس 30 جون 2023 کو ختم کر دیا جائے گا۔