آکسفورڈ میں پاکستانی طلبا کی شاندار جیت قومی جذبے کی علامت 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والے حالیہ پاک بھارت مباحثے میں پاکستانی طلبا کی دو تہائی اکثریت سے جیت ہمارے قومی جذبے اور دانشورانہ صلاحیت کی روشن مثال ہے۔

یہ جیت نہ صرف ایک علمی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابی ہے بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ ہمارے نوجوان عالمی سطح پر اپنے موقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مباحثے کا موضوع پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ ہے آج کے عالمی سیاسی منظرنامے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستانی طلبا نے نہ صرف مضبوط دلائل پیش کیے بلکہ اپنے فہم و فراست اور علمی تیاری کی بدولت بھارتی ٹیم کو واضح برتری حاصل کرنے کا موقع نہ دیا۔اس کامیابی میں اسٹوڈنٹس یونین کے صدر موسیٰ ہراج کی قیادت کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی رہنمائی میں پاکستانی ٹیم نے اپنے موقف کو باوثوق انداز میں پیش کیا اور 106 ووٹ کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو محض 50 ووٹوں تک محدود رکھا۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ حقائق اور دانشمندانہ دلائل ہمیشہ جذباتی بیانات پر غالب آتے ہیں۔آکسفورڈ جیسے علمی ادارے میں پاکستانی طلبا کی یہ کامیابی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری نئی نسل نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے وقار اور موقف کی نمائندگی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ایسے لمحات ہمیں قومی فخر کے جذبات سے سرشار کرتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ تعلیم و فہم و فراست کے ذریعے ہم عالمی سطح پر اپنی پہچان مضبوط کر سکتے ہیں۔یہ جیت صرف ایک تعلیمی میدان میں کامیابی نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کے حوصلے، قابلیت اور وطن سے محبت کا عملی اظہار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں