اسرائیل کیخلاف مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم قائم کریں تاکہ عملی اقدامات کے ذریعے جنونی اسرائیلی حکومت کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ محض تقریروں اور جلسوں سے اسرائیلی حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔علی لاریجانی نے واضح کیا کہ بغیر کسی عملی اقدام کے فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا بے اثر ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو کم از کم اپنے دفاع کے لیے موثر فیصلہ کرنا چاہیے ورنہ اسرائیلی حکومت نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دے گی۔لاری جانی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم تشکیل دیں جو صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو مشتعل کرنے کے لیے کافی ہوگا۔
ان کے بقول یہ ایک مثبت قدم ہو گا جو نہ صرف فلسطینی عوام کے لیے کچھ کرے گا بلکہ مسلم ممالک کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے موثر حکمت عملی بھی فراہم کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔