149
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان کے صوبہ سر پل میں ایک تیز رفتار مسافر وین خطرناک موڑ لیتے ہوئے کئی سو فٹ گہری اور تنگ کھائی میں جا گری ۔
افغان میڈیا کے مطابق وین میں 24 مسافر سوار تھے اور حادثے کے بعد دشوار گزار اور خطرناک سڑکوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
تمام مسافر طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 خواتین اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کی لاپرواہی ا کے باعث تیز رفتار وین سڑک سے اتر کر کھائی میں جاگری۔حادثے میں ملوث وین کی منزل اور مسافروں سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ طالبان نے 2021 میں افغانستان سے اقتدار سنبھالا تھا جو کئی دہائیوں سے جنگ میں ہے جس کے بعد عالمی اداروں نے افغان فنڈز منجمد کر دیے تھے۔فنڈز کی کمی کے باعث طالبان حکومت کو قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔