اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولت شاو اولو کی طرف سے ایک خط یکم جون کو سیکرٹری جنرل کے حوالے کیا گیا تھا،
جس میں درخواست کی گئی تھی کہ تمام معاملات کے لیے بین الاقوامی ادارے ترکی کے بجائے ترکیہ کا نام استعمال کریں
ترجمان نے کہا کہ اس خط سے ملک کے نام کی تبدیلی کی تصدیق ہوگئی۔ ترک وزیر خارجہ نے یہ خط 31 مئی کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔2021 میں ترکی کا نام بدل کر ترکیہ رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لفظ ترکیہ ہماری ثقافت، تہذیب اور اقدار کی بہتر نمائندگی اور عکاسی کرتا ہے ۔
نام کیوں بدلا؟
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل پر ایک ٹرکی سرچ سے اس ملک کی تصاویر کے ساتھ ساتھ شمالی امریکہ کے ایک پرندے ترکی کی تصاویر بھی سامنے آتی ہیں، جسے تھینکس گیونگ یا کرسمس جیسے تہواروں پر کھایا جاتا ہے۔
اسی طرح کیمبرج ڈکشنری میں ترکی کا مطلب ناکام یا بے وقوف شخص ہے۔
اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک کا نام بدل کر ترکیہ رکھا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ممالک کے نام تبدیل کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
نیدرلینڈز نے حال ہی میں ڈچ نام کا استعمال بند کر دیا، جبکہ مقدونیہ نے اپنا نام تبدیل کر کے شمالی مقدونیہ رکھ دیا۔
1935 میں پرشیا کا نام بدل کر ایران رکھا گیا، سیام کو اب تھائی لینڈ اور روڈیشیا کو اب زمبابوے کہا جاتا ہے۔