الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے تو انتشار ہو گا، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے نیوٹرلز کو سمجھایا ہے کہ سازش کی جارہی ہے اور اگر حکومت گرائی گئی تو آنے والوں کی پرواہ نہیں ہوگی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہماری معیشت خطرے میں ہے، موڈیز نے پاکستان کو ڈاون گریڈ کر دیا ہے، ڈر لگتا ہے کہ سری لنکا جہاں پہنچ چکا ہے وہ ملک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے سازش ہوئی اور یہیں سے میر جعفر اور میر صادق ان سے ملے

عمران خان نے کہا کہ اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کو دفن کر دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری پر بلیک میل کیا گیا، امید ہے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر سے کہا تھا کہ ہمیں سکون ملا، میں مفتاح اور شہباز کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکیوں کی نظر میں ہر چیز کی قدر ہوتی ہے، امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت چکائے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca