608
ڈاکٹر بابر اعوان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( عمران خان سے ملاقات کی، جس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی مخصوص جماعت کا ونگ بننے سے گریز کرے۔
ملاقات میں قانونی، آئینی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے تمام معاملات کا ٹاسک بابر اعوان کے سپرد کردیا