10
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی میں ہفتے کے روز فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ یونیورسٹی کی انجینرنگ بلڈنگ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔واقعے کے بعد براؤن یونیورسٹی کی تمام عمارتیں بند کر دی گئیں اور طلبہ و عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر موجود ہیں اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ فی الحال حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے محرکات اور فائرنگ کے پیچھے موجود وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے قریب نہ آئیں تاکہ تحقیقات پر اثر نہ پڑے۔واضح رہے کہ امریکہ کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے یہ واقعات ایک سنجیدہ مسئلہ بنتے جا رہے ہیں اور اس سال یہ براؤن یونیورسٹی کا 70 واں فائرنگ واقعہ ہے۔