24
ارډدوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگیا۔
فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ 166 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 مسافر اور فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فضائی حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں فضائی حادثے کے بارے میں مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے، وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں