امریکہ سے  یورینیم کی افزودگی پر کوئی مذاکرات نہیں کرینگے ، ایران 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکہ یورینیم کی افزودگی کے خاتمے کے لیے جوہری مذاکرات کی شرط لگاتا ہے تو تہران ایسے کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے  انٹرویو دیتے ہوئے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کی شرط افزودگی کو روکنا ہے تو ایسے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ اسرائیلی حملوں اور 12 دن کی شدید کشیدگی کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان نئے سرے سے مذاکرات کی امیدیں بڑھ رہی تھیں۔تاہم ایران نے پرامن مقاصد کے لیے اپنے جوہری پروگرام کی افزودگی کا حق ترک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اس موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی ممکنہ ملاقات کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ، وقت یا مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار عباس اراقچی اور امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں تاہم کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔عمان کی ثالثی میں ہونے والے یہ مذاکرات 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر اچانک حملے کرنے کے بعد معطل کر دیے گئے تھے، جس کے بعد اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کی جانب سے محدود فضائی حملے کیے گئے تھے۔ایرانی ترجمان بقائی نے الزام لگایا کہ ہم نے خلوص کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا لیکن چھٹے دور سے قبل اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی۔ایرانی صدر مسعود پیشکیشیان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران سفارت کاری اور بامعنی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے اور ہم سنجیدگی سے پرامن حل تلاش کرتے رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔