امریکہ کی شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم،ایگزیکٹو آرڈر جاری 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کر دیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے

 اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ شام پر 2004 میں عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں گی جس سے شامی حکومت کے اثاثے منجمد ہو گئے تھے۔تاہم ترجمان نے کہا کہ شام کے سابق صدر بشار الاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔اس کے علاوہ، ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکہ شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد کرنے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔ امریکی اقدام سے شام کی عالمی مالیاتی تنہائی ختم ہو جائے گی۔. اس سے شام کے لیے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نئے دروازے کھلنے کا امکان ہے۔شام کے وزیر خارجہ نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں ہٹانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا، پابندیاں ختم کرنے سے تعمیر نو اور ترقی کی راہ ہموار ہو جائے گی اور پابندیاں ہٹانے سے اقتصادی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔یاد رہے کہ مئی میں شام کے عبوری صدر احمد الشراء نے سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشراء کے درمیان ملاقات اہم تھی کیونکہ یہ 25 سالوں میں شامی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان اس طرح کی پہلی ملاقات تھی۔ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر سے پابندیاں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com