اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ نے اسقاط حمل کے حق کو ختم کر دیا ۔ عدالت نے 50 سال قبل اپنے ہی ایک فیصلے کو کالعدم کردیا جس میں اسقاط حمل کو قانونی عمل قرار دے دیا گیا۔
امریکہ کی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد امریکی خواتین اسقاط حمل کے قانونی حق سے محروم ہو جا ئیں گی
سپریم کورٹ کے فیصلے سے امریکہ میں اسقاط حمل کے موجودہ قوانین بدل جائیں گے اور اب مختلف ریاستیں انفرادی اسقاط حمل کے طریقہ کار پر پابندی عائد کر سکیں گی۔
توقع ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں 50 امریکی ریاستوں میں سے تقریباً نصف میں اسقاط حمل کی نئی پابندیاں لاگو ہوں گی۔
تیرہ ریاستیں پہلے ہی نام نہاد قوانین کو پاس کر چکی ہیں بہت سی دوسری ریاستوں پر جلد ہی نئی پابندیاں عائد ہونے کا امکان ہے
اسقاط حمل کی خدمات فراہم کرنے والی ایک تنظیم، پلانڈ پیرنٹ ہڈ کی ایک تحقیق کے مطابق تقریباً تین کروڑ ساٹھ لاکھ خواتین کے اسقاط حمل کے ذرائع تک رسائی سے محروم ہو جائیں گی